ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں اغوا،ڈکیتی اور اقدام قتل کے 5ملزمین گرفتار

مینگلور میں اغوا،ڈکیتی اور اقدام قتل کے 5ملزمین گرفتار

Wed, 25 Apr 2018 21:49:52    S.O. News Service

منگلورو25؍اپریل (ایس او نیوز) کدری پولیس انسپکٹر ماروتی جی نائک کی ٹیم نے ایک پانچ رکنی ٹولی کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے اس نے ایک شخص کو اغوا کرکے اسے لوٹنے اور جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام دھیرج کمار عرف دھیرو(۲۳سال)، پرانیش پجاری (۲۱سال)، نیکشیت پجاری (۲۱سال)، پریتم پجاری (۲۲سال) اور نتین پجاری (۲۰سال)ہیں ۔

ان لوگوں نے گلانسن نامی شخص کو اس کی بائک سے اتارکر اپنے ساتھ دوسری بائک میں بٹھا لیا اور اس ٹولی کے دیگر اراکین نے گلانسن کی بائک چھین لی۔پھر اسے اڈیار ریلوے ٹریک تک لے گئے اور وہاں پر اس سے جبری رقم وصولی کی کوشش کی گئی۔اس کا موبائل چھین لیا۔پھر چاقو دکھاکر اسے اپنے فون کرکے ایک لاکھ روپے کی رقم بطورتاوان منگوانے کا مطالبہ کیا۔پھر اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس کے بعد اسے کیلّاری نیر مارگا نامی مقام پر لے گئے اور وہاں پر بھی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ  تمام ملزمین  مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ان پرپہلے سے مقدمات درج ہیں، جس میں عمداً قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں۔


Share: